DilSeBatein.Com – Your gateway to heartfelt connections! Easy to remember, simple to share, and designed to inspire meaningful exchanges.

From Quranic verses to lifestyle tips, find content Hadith, Duas, and Inspirational articles that nurtures your soul and connects you to your Creator.
Hadiths

احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال، افعال، منظوری یا نامنظور کا ریکارڈ ہیں۔ وہ اسلامی روایت میں مرکزی کردار رکھتے ہیں اور مسلمانوں کے لیے رہنمائی کے بنیادی ذریعہ کے طور پر کام کرتے ہیں، قرآن کے بعد دوسرے نمبر پر۔ احادیث قرآن کی تعلیمات کی تشریح اور تفہیم میں مدد کرتی ہیں، ذاتی طرز عمل، عبادت اور اجتماعی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بصیرت پیش کرتی ہیں۔

حدیث کے اجزاء حدیث عام طور پر دو اہم حصوں پر مشتمل ہوتی ہے: اسناد (راوی کا سلسلہ): ان افراد کا سلسلہ جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نقل کی۔ حدیث کی معتبریت کا اندازہ اکثر اس کے راویوں کی معتبریت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ متن (حدیث کا متن): اصل مواد یا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔

zikr-illahi-ki-fazelat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-01
zikr-illahi-ki-fazelat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-01

"سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ جو شخص اللہ کا ذکر کرے اور جو ذکر نہ کرے ان کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔ (یعنی ذکر کرنے والا زندہ اور ذکر نہ کرنے والا مردوں کی طرح ہے)". صحیح بخاری

subhanallah-ki-fazelat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-02
subhanallah-ki-fazelat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-02

"سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔صحیح بخاری

ache-bartao-ka-sab-se-ziyada-mustahiq-kon-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-03
ache-bartao-ka-sab-se-ziyada-mustahiq-kon-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-03

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میری بھلائی اور حسن معاملہ کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تیری ماں” ۔ اس نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر بھی تیری ماں” ۔ اس نے چوتھی مرتبہ پوچھا کہ اس کے بعد؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ پھر تیرا باپ۔” صحیح بخاری

parosi-ke-sath-ehsan-karney-ki-waseyat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-04
parosi-ke-sath-ehsan-karney-ki-waseyat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-04

سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے۔” دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ! وہ کون شخص ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس کا پڑوسی اس سے تکالیف اٹھاتا ہو۔” صحیح بخاری

kam-aadmi-ziyada-aadmion-ko-slam-karein-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-05
kam-aadmi-ziyada-aadmion-ko-slam-karein-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-05

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: “ کم عمر والا بڑی عمر والے کو اور چلنے والا شخص بیٹھے ہوئے شخص کو اور کم آدمیوں کی جماعت زیادہ آدمیوں کی جماعت کو سلام کرے۔” صحیح بخاری

sila-rehmi-ke-badley-sila-rehmi-karna-sila-rehmi-nahe-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-06
sila-rehmi-ke-badley-sila-rehmi-karna-sila-rehmi-nahe-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-06

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں ہے جو صرف بدلہ چکائے (یعنی احسان کے بدلے احسان کر دے) بلکہ صلہ رحمی کرنے والا (رشتہ ناتا جوڑنے والا) وہ ہے جو اپنے ٹوٹے ہوئے رشتہ کو جوڑے۔” صحیح بخاری

jaan-pehchan-ho-ya-na-ho-sab-ko-salam-karna-chaheye-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-07
jaan-pehchan-ho-ya-na-ho-sab-ko-salam-karna-chaheye-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-07

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اسلام کا کون سا کام بہتر ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ (محتاجوں کو) کھانا کھلانا اور جس کو تو جانتا پہنچانتا ہو اور جس کو نہ جانتا پہچانتا ہو، غرض سب (مسلمانوں) کو سلام کرنا۔” صحیح بخاری

takleef-ya-mushkil-ke-waqt-dua-mangna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-08
takleef-ya-mushkil-ke-waqt-dua-mangna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-08

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف کے وقت یہ دعا مانگا کرے تھے: “ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ بڑا تحمل والا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔” صحیح بخاری

istaghfar-ke-leye-afzal-tareen-dua-kon-si-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-09
istaghfar-ke-leye-afzal-tareen-dua-kon-si-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-09

سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ سب سے افضل استغفار یہ ہے (ترجمہ) “ اے اللہ! تو میرا مالک ہے تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو نے ہی مجھ کو پیدا کیا ہے، میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے عہد اور وعدے پر جہاں تک مجھ سے ہو سکتا ہے قائم ہوں، میں نے جو (جو برے) کام کیے ہیں، ان سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور میں تیرے احسان اور اپنے گناہ کا اقرار کرتا ہوں، (پس تو) میری خطائیں معاف فرما دے، بیشک تیرے سوا کوئی گناہوں کا معاف فرمانے والا نہیں ہے۔” اور فرمایا: “ جس نے اس (دعائے) استغفار کو، اس پر یقین کرتے ہوئے دن میں پڑھا اور اس روز وہ شام سے پہلے مر گیا تو وہ جنتی ہے اور جس نے رات کو کامل یقین کے ساتھ پڑھا اور صبح ہونے سے پہلے مر گیا، تو وہ بھی جنتی ہے۔” صحیح بخاری

namaz-taraweeh-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-10
namaz-taraweeh-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-10

" ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات نصف شب کو باہر تشریف لائے اور مسجد میں نماز پڑھی تو کچھ دوسرے لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی (یہ حدیث کتاب الصلاۃ میں گزر چکی ہے ان دونوں حدیثوں میں کچھ لفظ مختلف ہیں۔ اس لیے یہ احادیث ملاحظہ فرمائیں باب: جب امام اور لوگوں کے درمیان کوئی دیوار یا سترہ ہو۔۔۔ اور باب: نماز تہجد۔۔۔)۔ اس حدیث کے آخر میں کہتی ہیں کہ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک یہی کیفیت رہی۔" صحیح بخاری

namaz-jummah-ki-fazelat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-11
namaz-jummah-ki-fazelat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-11

" سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے رویت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جو شخص جمعہ کے دن مثل غسل جنابت کے (خوب اچھی طرح) غسل کرے، اس کے بعد (نماز کے لیے) چلے تو گویا اس نے ایک اونٹ کا صدقہ کیا اور جو دوسری گھڑی میں چلے تو گویا اس نے ایک گائے صدقہ کی اور جو تیسری گھڑی میں چلے تو گویا اس نے ایک سینگوں والا مینڈھا صدقہ کیا اور جو چوتھی گھڑی میں چلے تو گویا اس نے ایک مرغی صدقہ میں دی اور جو پانچویں گھڑی میں چلے تو اس نے گویا ایک انڈا صدقہ میں دیا پس جس وقت امام (خطبہ دینے) نکل آتا ہے تو فرشتے خطبہ سننے کے لیے اندر آ جاتے ہیں (اور ثواب کا سلسلہ موقوف ہو جاتا ہے)۔” صحیح بخاری

rozey-ki-fazelat-aur-azmat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-12
rozey-ki-fazelat-aur-azmat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-12

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ روزہ (عذاب الٰہی کے لیے) ڈھال ہے پس روزہ دار کو چاہیے کہ فحش بات نہ کہے اور جہالت کی باتیں (مثلا مذاق، جھوٹ، چیخنا چلانا اور شوروغل مچانا وغیرہ) بھی نہ کرے اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو اسے چاہیے کہ دو مرتبہ کہہ دے کہ میں روزہ دار ہوں۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ روزہ دار کے منہ کی خوشبو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ عمدہ ہے (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ) روزہ دار اپنا کھانا پینا اور اپنی خواہش و شہوت میرے لیے چھوڑ دیتا ہے۔ (تو) روزہ میرے ہی لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور ہر نیکی کا ثواب دس گنا ملتا ہے (لیکن روزہ کا ثواب اس سے کہیں زیادہ ملے گا)۔” صحیح بخاری

iftaar-mein-jaldi-karna-afzal-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-13
iftaar-mein-jaldi-karna-afzal-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-13

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ لوگ ہمیشہ نیکی پر رہیں گے جب تک کہ وہ جلد افطار کرنے میں جلدی کیا کریں گے۔” صحیح بخاری

ramzan-ke-akhri-ashrey-mein-aetaqaf-karna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-14
ramzan-ke-akhri-ashrey-mein-aetaqaf-karna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-14

ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں برابر اعتکاف کیا کرتے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وفات دی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اعتکاف کیا۔ صحیح بخاری

aap-muhammad-pbuh-ka-naam-khatam-ul-nabeyeen-honey-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-15
aap-muhammad-pbuh-ka-naam-khatam-ul-nabeyeen-honey-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-15

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ میری اور دوسرے پیغمبروں کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے ایک مکمل گھر بنایا اور بہت اچھا بنایا مگر ایک اینٹ کی جگہ خالی چھوڑ دی تو لوگ اس گھر میں جانے لگے اور تعجب کرنے لگے کہ یہ اینٹ کی جگہ اگر خالی نہ ہوتی تو کیسا اچھا مکمل گھر ہوتا۔” صحیح بخاری

jummah-ke-din-umdah-se-umdah-libaas-jo-mayasar-ho-pehanna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-16
jummah-ke-din-umdah-se-umdah-libaas-jo-mayasar-ho-pehanna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-16

امیرالمؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک مسجد کے پاس دروازے کے پاس ایک ریشمی جوڑا فروخت ہوتے دیکھا تو انھوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کاش آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو مول لے لیتے اور اس کو جمعہ کے دن اور قاصدوں کے سامنے جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے ہیں، پہن لیا کریں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اسے تو وہی شخص پہنے گا جس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہو۔” اس کے بعد (کہیں سے) اسی قسم کے کئی ریشمی جوڑے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اس میں سے ایک حلہ (ریشمی جوڑا) دے دیا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے مجھے یہ دیدیا حالانکہ آپ حلہ عطارد کے بارے میں کچھ ارشاد فرما چکے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ میں نے تم کو اس لیے نہیں دیا کہ تم خود اس کو پہنو۔” پس عمر رضی اللہ عنہ نے وہ حلہ اپنے ایک مشرک بھائی کو جو مکہ میں تھا پہنا دیا۔ صحیح بخاری

sadqa-fitr-ki-miqdaar-ka-baayan-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-17
sadqa-fitr-ki-miqdaar-ka-baayan-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-17

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کے لیے کھجوروں کا یا “ جو” کا ایک صاع مسلمانوں میں سے ہر غلام اور آزاد اور مرد اور عورت اور بچے اور بڑے سب پر فرض فرمایا اور لوگوں کو نماز (عید) کے لیے نکلنے سے پہلے اسے ادا کر دینے کا حکم دیا ہے۔ صحیح بخاری

laylaat-ul-qadr-ko-ramazan-ki-akhri-saat-raton-mein-talaash-karo-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-18
laylaat-ul-qadr-ko-ramazan-ki-akhri-saat-raton-mein-talaash-karo-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-18

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ لوگوں کو لیلۃالقدر رمضان کی آخری سات راتوں میں خواب میں دکھائی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے خواب آخری سات راتوں پر متفق ہو گئے ہیں پس جو کوئی لیلۃالقدر کا متلاشی ہو تو وہ اس کو آخری سات راتوں میں تلاش کرے۔” صحیح بخاری

sirf-raat-mein-aitaqaaf-karna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-19
sirf-raat-mein-aitaqaaf-karna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-19

امیرالمؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں یہ نذر کی تھی کہ ایک رات کعبہ میں اعتکاف کروں گا (تو آیا اس نذر کو پورا کروں یا نہیں؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تم اپنی نذر کو پورا کرو۔” صحیح بخاری

bachon-ka-roza-rakhna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-20
bachon-ka-roza-rakhna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-20

ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشورہ کی صبح کو انصار کی بستیوں میں یہ کہلا بھیجا: “ جس نے بغیر روزہ کے صبح کی ہو وہ اپنے باقی دن میں کچھ کھائے نہ کچھ پیے۔ اور جس شخص نے روزہ کی حالت میں صبح کی ہو وہ روزہ رکھے۔” ربیع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اس کے بعد ہم برابر عاشورہ کا روزہ رکھتے اور اپنے بچوں کو بھی رکھواتے اور ان کے لیے روئی کے کھلونے بنا لیا کرتے تھے کہ جب کوئی ان میں سے کھانے کے لیے روتا تو ہم وہی کھلونا اس کو دے دیتے یہاں تک کہ افطار کا وقت آتا۔ صحیح بخاری

ramazan-ke-akhri-ashra-mein-ziyada-ibaadat-karna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-21
ramazan-ke-akhri-ashra-mein-ziyada-ibaadat-karna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-21

ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عبادت کے لیے کمربستہ ہو جاتے اور (ان راتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی) خوب شب بیداری فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار رکھتے۔ صحیح بخاری

namaz-eid-se-pehle-sadqa-fitr-de-dena-chaheye-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-22
namaz-eid-se-pehle-sadqa-fitr-de-dena-chaheye-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-22

سیدنا ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں عیدالفطر کے دن ایک صاع کھانا (محتاجوں کو) دیا کرتے تھے اور ہمارا کھانا “ جو، خشک انگور، پنیر اور کھجور” تھا۔ صحیح بخاری

zakat-na-dena-gunahe-kabeera-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-23
zakat-na-dena-gunahe-kabeera-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-23

سیدنا ابوہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اللہ جسے مال دے اور وہ اس مال کی زکوٰۃ نہ دے تو اس کا مال قیامت کے دن اس کے لیے گنجے سانپ کے ہم شکل کر دیا جائے گا جس کے منہ کے دونوں کناروں پر زہریلا جھاگ ہو گا۔ وہ سانپ قیامت کے دن اس کے گلے کا طوق بنایا جائے گا پھر اس کے دو جبڑوں کو ڈسے گا اور کہے گا کہ میں تیرا مال ہوں میں تیرا خزانہ ہوں۔” پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سورۃ آل عمران کی) یہ آیت نمبر “ 180” کی تلاوت فرمائی: “ جو لوگ ان چیزوں میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دی ہیں، وہ یہ نہ سمجھیں کہ یہ روش ان کے لیے بہتر ہے۔ نہیں بلکہ یہ ان کے لیے بہت ہی بری ہے۔ (اور) جس چیز میں انہوں نے بخل کیا، اس کا انہیں قیامت کے دن طوق پہنایا جائے گا۔”  صحیح بخاری

bait-ul-muqadas-tak-janey-ka-qisa-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-24
bait-ul-muqadas-tak-janey-ka-qisa-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-24

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: “ جب قریش نے مجھے (معراج کے بارے میں) جھٹلایا تو میں حطیم (کعبہ) میں کھڑا ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے بیت المقدس کو میرے سامنے کر دیا (حجاب اٹھا دیا) پس میں نے اسے دیکھ کر قریش سے اس کی علامات بیان کرنا شروع کر دیں۔” صحیح بخاری

jis-ne-rozey-mein-jhoot-bolna-aur-lagho-kaam-karna-na-chora-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-25
jis-ne-rozey-mein-jhoot-bolna-aur-lagho-kaam-karna-na-chora-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-25

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جو شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کچھ پرواہ نہیں کہ وہ (روزہ کا نام کر کے) اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔” صحیح بخاری

jab-kisi-rozadar-kogaali-di-jaey-tu-woh-yeh-kahe-keh-mein-rozey-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-26
jab-kisi-rozadar-kogaali-di-jaey-tu-woh-yeh-kahe-keh-mein-rozey-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-26

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کے تمام اعمال اسی کے لیے ہوتے ہیں سوائے روزہ کے کہ وہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا۔” اور (حدیث کے) آخر میں ارشاد فرمایا: “ روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوتی ہیں ایک اس وقت جب وہ افطار کرتا ہے (تو دلی) خوشی محسوس کرتا ہے اور دوسرے جب وہ اپنے پروردگار سے ملاقات کرے گا تو روزے کا ثواب دیکھ کر خوش ہو گا۔” صحیح بخاری

eid-ul-fitr-ke-din-namaz-ke-leye-nikalney-se-pehle-kuch-kha-lena-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-27
eid-ul-fitr-ke-din-namaz-ke-leye-nikalney-se-pehle-kuch-kha-lena-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-27

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے روز دن چڑھنے دیتے تھے یہاں تک کہ چند کھجوریں کھا لیتے (یعنی نمازعید سے پہلے)۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم طاق کھجوریں کھاتے تھے۔ صحیح بخاری

zakat-ka-wajib-hona-shariyat-se-sabit-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-28
zakat-ka-wajib-hona-shariyat-se-sabit-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-28

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو قاضی بنا کر یمن کی طرف بھیجا اور فرمایا: “ اے معاذ! تم وہاں کے لوگوں کو اس امر کے اقرار پر رغبت دلانا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں پس اگر وہ اس بات کو مان لیں تو انہیں بتا دینا کہ اللہ نے ہر رات اور دن میں پانچ نمازیں ان پر فرض کی ہیں پھر اگر وہ اس بات کو بھی مان لیں تو انہیں بتا دینا کہ اللہ نے ان پر ان کے مالوں میں صدقہ (زکوٰۃ) فرض کیا ہے جو ان کے مالداروں سے لیا جائے گا اور ان کے فقیروں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔” صحیح بخاری

chor-par-laanat-karney-ke-baayan-mein-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-29
chor-par-laanat-karney-ke-baayan-mein-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-29

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اللہ تعالیٰ چور پر لعنت کرے (کم بخت) انڈا چراتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے اور رسی چراتا ہے تو بھی اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔” صحیح بخاری

fitnoh-ka-zahir-hona-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-30
fitnoh-ka-zahir-hona-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-30

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے: “ بدترین خلقت وہ لوگ ہیں جو اس وقت زندہ ہوں گے کہ جب قیامت آ جائے گی۔” صحیح بخاری

mardon-ka-masjid-mein-sona-durast-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-31
mardon-ka-masjid-mein-sona-durast-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-31

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا کے گھر آئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو گھر میں نہ پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تمہارے چچا کے بیٹے کہاں ہیں؟” وہ بولیں کہ میرے اور ان کے درمیان کچھ (تنازعہ) ہو گیا تو وہ مجھ پر غضبناک ہو کر چلے گئے اور میرے ہاں نہیں سوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: “ دیکھو وہ کہاں ہیں؟ وہ (دیکھ کر) آیا اور اس نے کہا کہ وہ مسجد میں سو رہے ہیں۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مسجد میں) تشریف لے گئے اور وہ لیٹے ہوئے تھے، ان کی چادر ان کے پہلو سے گر گئی تھی اور ان کے (جسم پر) مٹی لگ گئی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان (کے جسم) سے مٹی جھاڑتے اور یہ فرماتے تھے: “ اے ابوتراب! اٹھو۔ اے ابوتراب! اٹھو۔” صحیح بخاری

allah-se-umeed-aur-dar-dono-rakhna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-32
allah-se-umeed-aur-dar-dono-rakhna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-32

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے: “ اللہ تعالیٰ نے جس وقت رحمت کو پیدا کیا تو اس کے سو حصے پیدا فرمائے، ننانوے حصے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ پوری مخلوق کی طرف بھیجا۔ پس اگر کافر لوگ اللہ کے پاس والی تمام رحمت کو جان لیں تو (باوجود اپنے کفر و شرک وغیرہ کے) کبھی بھی جنت سے ناامید نہ ہوں اور اگر مومن اللہ کے یہاں کے تمام عذاب کو جان لیں تو (باوجود اپنے عقیدہ، ایمان سے اور عمل صالح کے) دوزخ سے نڈر نہ ہوں۔” صحیح بخاری

ibadat-mein-miyana-rawi-aur-is-par-hameshgi-karna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-33
ibadat-mein-miyana-rawi-aur-is-par-hameshgi-karna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-33

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل پسند ہے؟ فرمایا: “ ایسا عمل جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ تھوڑا ہو۔” صحیح بخاری

aadmi-jo-maal-allah-ki-rah-mein-de-wohi-is-ka-maal-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-34
aadmi-jo-maal-allah-ki-rah-mein-de-wohi-is-ka-maal-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-34

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تم میں ایسا کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہے؟” سب نے عرض کی یا رسول اللہ! ہم سب کو اپنا ہی مال محبوب ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اپنا مال وہی ہے جو زندگی میں (فی سبیل اللہ) خرچ کر کے آگے بھیجا اور جو چھوڑ کر مر گیا وہ تو وارثوں کا ہے۔” صحیح بخاری

gunahon-se-baaz-rehne-ka-baayan-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-35
gunahon-se-baaz-rehne-ka-baayan-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-35

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ میری مثال اور اس کی مثال جو اللہ نے میرے پاس بھیجا ہے اس شخص کی طرح ہے جس نے کسی قوم سے آ کر کہا کہ میں نے اپنی دونوں آنکھوں سے دیکھا کہ ایک لشکر دشمنوں کا آتا ہے اور میں تمہیں صاف صاف ڈراتا ہوں کہ تم اس سے بچو، اس سے بچو۔ ایک گروہ نے اس کی بات کو مانا اور رات ہی رات وہاں سے چل دیا وہ تو بچ گیا اور دوسرے گروہ نے اس کا کہنا نہ مانا، صبح کو وہ لشکر آپہنچا اور اس نے انھیں مار ڈالا۔ ” صحیح بخاری

kharid-o-farokht-mein-narmi-aur-aasani-karna-behtar-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-36
kharid-o-farokht-mein-narmi-aur-aasani-karna-behtar-hai-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-36

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اللہ اس شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت نرمی اور فیاضی سے کام لے۔” صحیح بخاری

naiki-ya-burai-ka-iraada-karna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-37
naiki-ya-burai-ka-iraada-karna-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-37

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنی صلی اللہ علیہ وسلم نے منجملہ دیگر روایت قدسیہ کے یہ بھی فرمایا: “ اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں اور ظاہر کر دیا ہے کہ یہ نیکی ہے اور یہ برائی ہے، پس جس نے نیکی کا محض ارادہ کیا اور ابھی عمل نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں پوری نیکی لکھے گا اور جس نے نیکی کا ارادہ کر کے عمل بھی کر لیا تو اس کے نامہ اعمال میں دس سے سات سو تک بلکہ اور دگنی تگنی جتنی چاہیے گا نیکیاں لکھے گا اور جس نے برائی کا ارادہ کیا لیکن (اللہ تعالیٰ سے ڈر کر) مرتکب نہیں ہوا اس کے لیے بھی ایک پوری نیکی کا ثواب لکھے گا اور جس نے ارادہ کر کے برائی کر بھی لی تو اس کے لیے ایک ہی گناہ لکھے گا۔” صحیح بخاری

janat-aur-dozagh-ke-haalat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-38
janat-aur-dozagh-ke-haalat-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-38

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جب جنتی جنت میں چلے جائیں اور دوزخی دوزخ میں چلے جائیں گے تو موت کو لایا جائے گا یہاں تک کہ وہ جنت اور دوزخ کے درمیان میں لائی جائے گی پھر اس کو ذبح کر دیا جائے گا۔ پھر ایک منادی کرنے والا آواز لگائے گا کہ اے اہل جنت! (تم کو آج کے بعد) موت نہ آئے گی اور اے اہل جہنم! (تم کو بھی آج کے بعد) موت نہیں آئے گی (اس آواز سے) اہل جنت کو خوشی پر خوشی ہو گی اور اہل دوزخ کو رنج پر رنج ہو گا۔” صحیح بخاری

hauze-kausar-ka-baayan-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-39
hauze-kausar-ka-baayan-sahe-bukhari-hadith-dilsebatein-39

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ میرا حوض (کوثر، طول و عرض میں) مہینے کی مسافت کا ہے۔ پانی اس کا دودھ سے زیادہ سفید اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہے اور آبخورے (پینے کے برتن جیسے جام، پیالہ وغیرہ) اس کے ایسے ہیں جیسے آسمان کے ستارے، جس نے اس میں سے (ایک دفعہ) پی لیا وہ پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا۔” صحیح بخاری